مانیٹرنگ ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل پھر مہنگا ہوگیا جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکتوبر کیلئے برینٹ کروڈ آئل 44 سینٹ یا 0.5 فیصد اضافے کیساتھ 85.35 ڈالر فی بیرل، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ ستمبر کیلئے 48 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کیساتھ 81.85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔
امریکی پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں یو ایس کروڈ انوینٹریز میں 15.4 ملین بیرل کی کمی ہوئی، اگر امریکی حکومت کے اعداد و شمار امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ ڈرا ڈاؤن نمبر سے مماثل ہیں تو یہ 1982 کے ریکارڈ کے مطابق امریکی خام تیل کی انوینٹری میں سب سے بڑی گراوٹ کی نشاندہی کرے گا۔
پیٹرول کی انوینٹریز میں 17 لاکھ بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے جہاں امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 13 لاکھ بیرل کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا،ڈسٹلیٹ اسٹاک میں 51 لاکھ بیرل کی کمی واقع ہوئی جس کیلئے تجزیہ کاروں نے ایک لاکھ 12 ہزار بیرل کا تخمینہ لگایا تھا،ان دونوں پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا میں ایندھن کی فوری طلب ہے، دیگر خطوں میں خام تیل کی انوینٹریوں میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی ہے کیونکہ سپلائی، ڈیمانڈ سے کم ہو گئی ہے جو کہ سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں گہری کٹوتیوں کی وجہ سے رکاوٹ بنی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اپنی رضاکارانہ تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کی کٹوتی کو مزید ایک ماہ کیلئے بڑھا دے گا تاکہ جمعہ کو پروڈیوسرز کے اجلاس میں ستمبر کیلئے قیمت کو شامل کیا جا سکے، روس کی قیادت والے گروپ اوپیک پلس کا جمعہ کو ایک پینل کی میٹنگ کے وقت اپنی موجودہ تیل کی پیداوار کی پالیسی میں ترمیم کرنے کا امکان نہیں ہے، کیونکہ سخت رسد اور طلب تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی۔
خدشات ہیں کہ دنیا کے سب سے بڑے تیل درآمد کنندہ چین میں تیل کی خریداری سست ہو گئی کیونکہ تیل قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئےوزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،وزیر خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگی.
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کےبعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔