ملک اشرف: جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ، ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے اچانک رخصت پر جانے کے باعث سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی، درخواست ضمانتوں کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ۔
جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کرنا تھی، خدیجہ شاہ کیخلاف تھانہ سرور روڈ اور گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ،،خدیجہ شاہ نے 10مئی کو جیل سےعدالت عالیہ میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کی۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کیا گیا، تمام الزامات بے بنیاد ہیں ،اسے اس کیس میں غلط طور پر پھنسایا گیا ہے۔
ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود انسداد دہشتگردی کورٹ نے درخواست ضمانتیں خارج کیں، استدعا ہے کہ ہائیکورٹ ملزمہ کیخلاف درج مقدمات میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے ۔