صدر مملکت کا جنرل قمر جاوید باجوہ سےٹیلیفونک رابطہ

3 Aug, 2022 | 09:08 PM

ویب ڈیسک : صدر عارف علوی نے  چیف  آف  آرمی سٹاف  جنرل  قمر  جاوید  باجوہ  کو  ٹیلی فون کیا اور  لیفٹیننٹ  جنرل سرفراز  علی سمیت پاک فوج کے چھ  اہلکاروں کی ہلاکت پر  تعزیت  کی۔

تفصیلات کے مطابق منگل  کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کیا اور فوجی افسروں اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ عارف علوی کا کہنا تھا  کہ وہ  دکھ کی اس گھڑی میں پاک فوج اور انکے  شہید فوجی جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

اس لے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  وہ  تعزیت کے لیے شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔افسروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سب  اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے اور قوم کی خدمت کرنےکے لئے بڑے جوش، محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور شہید ہوئے ہیں ۔ انکی نظر میں شہداء اور انکے اہلِ خانہ کی بہت اہمیت ہے ۔شہداء کا  خون کبھی رائگہ نہیں جاتا۔ 

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے منگل کو اس خبر کی تصدیق کی کہ کور کمانڈر سدرن کمانڈ  لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران اور جوانوں نے شہادت کو گلے لگا لیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بدقسمت حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔پاک فوج کا ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں لاپتہ ہو گیا جس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت اہم شخصیات سوار تھیں۔

  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آرمی چیف سے ٹیلی فون پر رابطہ، بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کیلئے اظہار افسوس

صدر مملکت کا ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 2, 2022

مزیدخبریں