کامیڈین بھارتی سنگھ کا اپنے بیٹے سے متعلق اہم انکشاف

3 Aug, 2022 | 08:29 PM

ویب ڈیسک :  معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کا اپنے بیٹے کے حوالے سے اہم  انکشاف سامنے آ گیا ہے ۔  ماں نے بیٹے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی  نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران اداکارہ نیہا دھوپیا سے گفتگو  کی  جس میں اس نے  اپنے  بیٹے کا ذکر کیا۔ بھارتی سنگھ نے اپنے بیٹے کے بارے میں بتا دیا کہ وہ بڑا ہو کر کب کام کرنا شروع کرے گا۔  انکے بیٹے کا نام  لکش ہے جسے وہ پیار سے گولا پکارتی  ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا گولا لکش جب 16 یا 18 برس کا ہوجائے گا تب وہ کام کرنا شروع کرے گا۔  بھارتی نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ہرش مخصوص کام کر رہے ہیں اور وہ یتنی محنت صرف اپنے بیٹے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کر رہے ہیں ۔ ہمیں تب تک اسے یہ سہولیات دینے کی ضرورت ہے جب تک وہ خود اپنے پیروں پر کھڑا نہ ہوجائے۔

بھارتی نے امریکی طلبہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ سکول جاتے ہیں اور پارٹ ٹائم ملازمت بھی کرتے ہیں، میں اس طرح کے طرز زندگی کی حامی ہوں، میرا ماننا ہے کہ اگر آپ طالب علم ہیں تو آپ کو اپنے 16 یا 18 برس کی عمر کے بعد اپنے والدین سے مالی مدد نہیں لینی چاہیے۔ بھارتی کا کہنا ہے کہ انکے    بیٹے کی وجہ سے  انکی خوشیاں دگنی ہوگئی ہیں جبکہ اب تو  انہوں نے   کامیڈی کے لیے مواد بھی دگنا کرلیا ہے۔

مزیدخبریں