ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونےپر چیف الیکشن کمشنر کا دو ٹوک بیان

3 Aug, 2022 | 06:19 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا مجھے کچھ ہوا تو پی ٹی آئی ذمہ دار ہوگی, ن لیگ نے   چیف الیکشن کمشنر کو تحریک انصاف کی فنڈنگ سے متعلق حقائق پر مبنی فیصلہ سنانے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے خلاف فاران فنڈنگ ثابت ہونے پر   چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا اہم بیان سامنےآیا، کہا کہ مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی، چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے بعد سیکورٹی بھی مانگ لی ہے۔ پی ٹی آئی نہیں حقائق کو مدِنظر رکھ کر فیصلہ سنایا۔

پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا،متفقہ طور پر الیکیشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کر دیا تھا۔اجلاس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بےشمار قانونی غلطیاں ہیں۔الیکشن کمیشن نے فیصلے سے اوور سیز فنڈنگ کو ہی غیرقانونی قرار دے دیا۔فیصلے میں بینک اکاؤنٹس کی رقم کو دو بار گنا کیا۔

متعدد انفرادی فنڈنگ کو کمپنیوں کی فنڈنگ سے جوڑا گیا۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانونی کم سیاسی زیادہ تھا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھا گیا،فیصلے میں قانونی نقائص قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے چیف الیکشن کمشنر کو تحریک انصاف کی فنڈنگ سے متعلق حقائق پر مبنی فیصلہ سنانے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔مسلم لیگ (ن) کی اراکین اسمبلی حناپرویز بٹ،سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی مشترکہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے دبا ئوکو مسترد کردیا۔

مزیدخبریں