شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ

3 Aug, 2022 | 06:03 PM

Imran Fayyaz

(کلیم اختر)روزمرہ زندگی میں استعمال ہونےوالی چند سبزیوں کی سنچری مکمل جبکہ متعدد سبزیوں نے ڈبل سنچری مکمل کر لی۔
رواں ہفتے میں متعدد سبزیوں کی قیمتوں میں چند روپے کا بتدریج اضافہ ہوا ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ اور اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں تضاد برقرار ہے ۔

مارکیٹ میں لہسن دیسی سرکاری ریٹ 190لیکن اوپن مارکیٹ میں 210 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ ادرک چائنہ سرکاری ریٹ 300 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 320 ،گھیا کدو کی سرکاری قیمت 100 , اوپن مارکیٹ میں 110 روپے ،بیگن سرکاری ریٹ 140 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

مٹر سرکاری ریٹ 200 لیکن اوپن مارکیٹ میں 220 روپے جبکہ کریلے سرکاری ریٹ 100روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 110 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں ، شہروں کا کہنا ہے حکومت سبزیوں کی قیمتوں کو کم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ اگر حکومت ہمیں ریلیف فراہم نہیں کر سکتی تو کم از کم سبزیوں کی قیمتیں مستحکم کرے۔

مزیدخبریں