(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل کرانے کے لیے ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ریفرنس آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کل وفاقی کابینہ سے لی جائے گی جب کہ اجلاس میں کل ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔