ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پسوڑی گانے کی ایک اور بڑی کامیابی

pasoori
کیپشن: pasoori
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی گلوکار  علی سیٹھی اور شے گِل کے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے نے ایک اور کامیابی حاصل کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر علی سیٹھی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پسوڑی گانے نے یوٹیوب پر 300 ملین ویوز کا ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ گانا کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا پانچواں گانا تھا جو کہ رواں سال 7 فروری کو جاری کیا گیا تھا۔اس گانے نے اب تک کئی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں، کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ مذکورہ گانا پہلے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ بار دیکھا جانے والا کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا پہلا گانا بن گیا تھا۔

اس گانے نے اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ کی 50 عالمی وائرل ویڈیوز کی مارچ میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ٹاپ تھری میں بھی جگہ بنالی تھی۔اسے ناصرف بھارت بلکہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، مشرق وسطیٰ ممالک اور افریقہ میں بھی گایا گیا اور لوگوں نے اس پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔ گانے میں جہاں علی سیٹھی کی آواز کو بہت سراہا گیا، وہیں نئی گلوکارہ شے گِل کی بھی تعریفیں کی گئیں اور انہیں اسی سے شہرت ملی۔