سٹی 42: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اچانک پاکپتن آمد،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زائرین کی جانب سے سابق وزیراعظم کا والہانہ استقبال کیا جارہا ہے۔
پاکپتن میں عمران خان نے دربار بابا فرید پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔ عمران خان نے ملکی ترقی اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعا کی۔
اس دوران وہاں موجود لوگوں نےچئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا والہانہ استقبال کیا اور نعرے لگائے۔