بڑ ھتی مہنگائی میں سوزوکی بائیکس کی نئی قیمتیں سامنےآگئیں

3 Aug, 2022 | 03:22 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ہنڈا اور یاماہا کے بعد سوزوکی نے بھی اپنی بائیکس کیا قیمتوں میں 16000 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اگست 2022 سے ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق بائیکس کمپنیوں میں قیمتیں بڑھانے کی میراتھن ریس جاری ہے،آج سوزوکی نے بائیکس کی قیمتوں میں 10 سے 16 ہزار اضافہ کردیا، سوزوکی جی ڈی 100 سی سی کی قیمتوں میں 10000 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی نئی قیمت 229000 ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 219000 روپے تھی۔ سوزوکی جی ایس 150کی قیمت 239000 روپے سے بڑھا کر 251000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی بائیک کی قیمت میں 12000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح سوزوکی جی ایس 150 ایس ای کی قیمت میں 15000 روپے اضافے کے بعد بائیک کی قیمت 256000 روپے سے بڑھ کر 271000 روپے جبکہ سوزوکی جی آر150کی قیمت میں 16000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 349000 روپے سے بڑھ کر 365000 روپے ہو چکی ہے۔



مزیدخبریں