(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی ہوئی۔سونا 9300 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق ملک میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی، فی تولہ سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی ہوئی۔سونا 9300 روپے فی تولہ سستا ہوگیا،خالص 24 قیراط فی تولہ 1 لاکھ 44 ہزار 700 روپے کا ہوگیا،22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 32 ہزار 641 روپے کا جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 26 ہزار 612 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی تھی، 3500 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہوگیاتھا، 10 گرام سونےکا بھاؤ 3001 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 945 روپے ہے۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 1780 ڈالر فی اونس ہے۔