ویب ڈیسک: ٹک ٹاک ایپل میوزک اور سپاٹیفائے کے مقابلے میں اپنی میوزک سٹریمنگ سروس پر کام کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی بائیٹ ڈانس نے یو ایس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس میں ' ٹک ٹاک میوزک' کے نام سے ایک ٹریڈ مارک کی درخواست جمع کرائی ہے۔یہ سروس صارفین کو میوزک ڈاؤن لوڈ کرنے، پلے کرنے، شیئر، آڈیو اور ویڈیو لائیو اسٹریم کرنے کی سہولت فراہم کرے گی جبکہ وہ پلے لسٹس کے کور کے طور پر تصاویر بھی اپ لوڈ کرسکیں گے۔
ٹک ٹاک آفیشل کا کہنا ہے کے کمپنی کو توقع ہے کہ سوشل میڈیا سروسز کو سخت ٹکر دینے کے بعد وہ میوزک اسٹریمنگ سروسز کے لیے بھی مشکل حریف ثابت ہوگی۔