(جنید ریاض) اساتذہ سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین و اساتذہ کو آئندہ ماہ کی تنخواہ میں سپشل الاونس ملے گا، محکمہ خزانہ نے ادائیگیوں کے لئے کوڈ جاری کردیا ۔
پنجاب بھر کے 4 لاکھ اساتذہ کے لئےاچھی خبر آگئی،تمام اساتذہ کو آئندہ ماہ کی تنخواہ میں سپشل الاونس ملے گا۔ محکمہ خزانہ نے سپیشل الاونس کی ادائیگی کے لئے کوڈ بھی جاری کردیا ہے۔ اساتذہ کو یکم ستمبر کو ملنے والی تنخواہوں میں 6 ماہ کا الاونس شامل ہوگا۔
فنڈز کی کمی کے باعث یکم اگست کع اسپشل الاونس کی ادائیگیاں ممکن نہیں ہوسکی تھی۔ اساتذہ کو یکم مارچ سے 31 اگست تک بقایا جات سمیت تنخواہ ملے گی۔ محکمہ خزانہ نے تمام سرکاری ملازمین کو ادائیگی کے لئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔