سابق چیئرمین نیب کیخلاف انکوائری روکنے کی استدعا مسترد

3 Aug, 2022 | 01:19 PM

(ملک اشرف) سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف طیبہ گل کے معاملے کی تحقیقات کا معاملہ، عدالت نے سابق چیئرمین نیب کے خلاف انکوائری روکنے کی استدعا مسترد کردی، لاہور ہائیکورٹ نے جاوید اقبال کیخلاف انکوائری کمیشن کے قیام کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت سےجواب طلب کرلیا۔

جسٹس شان گل نے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی،وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس درخواست کے متعلقہ فریقین کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

جاوید اقبال کے وکیل نےدرخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہےکہ طیبہ گل کے الزامات کے متعلق کیس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔معاملہ عدالت میں ہونے کےباوجود وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا، جو کہ غیر قانونی اقدام ہے۔

درخواست میں عدالت سے انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے،کیس کے حتمی فیصلے تک حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں