ویب ڈیسک:ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال معمول پر آنے لگی۔ دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 4 لاکھ 3 ہزار کیوسک ہے جبکہ ڈیموں میں پانی کا زخیرہ 70 لاکھ ایکڑ فٹ ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 28 ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم سے ایک لاکھ 72 ہزار کیوسک پانی خارج ہورہا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 65 ہزار کیوسک ہے۔چشمہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 65 ہزار کیوسک ہے۔دریائے جہلم میں منگلا ڈیم کے مقام پر 45 ہزار کیوسک ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 20 لاکھ ایکڑ فٹ ہےجبکہ تونسہ بیراج پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 81 ہزار کیوسک ہے۔
گدو بیراج پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 61 ہزار کیوسک ہے،سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 4 ہزار کیوسک ہے،کوٹری بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 81 ہزار کیوسک ہے،ایک لاکھ 53 ہزار کیوسک پانی سمندر برد ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ یکم اپریل سے اب تک 28 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہوچکا ہے۔