حکومت ملازمین پر مہربان، 3 تنخواہیں بطور اعزازیہ دینے کی منظوری

3 Aug, 2022 | 12:55 PM

(قیصر کھوکھر) حکومت محکمہ خزانہ کے ملازمین پر مہربان، محکمہ خزانہ کے ملازمین کو تین تنخواہیں بطور اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔ 

 ذرائع کے مطابق گریڈ ایک سے سیکرٹری خزانہ تک کے افسران کو تین تنخواہیں بطور بجٹ اعزازیہ دی جائیں گی، سیکرٹری خزانہ کو بجٹ بنانے پر تین تنخواہیں بطور اعزازیہ دی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی اس حوالے سے منظوری دے دی ہے، بجٹ کی تیاری میں محکمہ خزانہ کے ملازمین دن رات کام کرتے ہوئے بجٹ کا مسودہ تیار کرتے ہیں، جس پر ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں اعزازیہ سے نوازا جاتا ہے۔

مزیدخبریں