باڈی بنانے کیلئے جان لیوا انجیکشن لگانے والا مشہور باڈی بلڈر انتقال کر گیا

3 Aug, 2022 | 12:29 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) 23 انچ کے ڈولے(بائی سیپس)  بنانے کے لیے جان لیوا تیل کے انجیکشن لگا کر مشہور ہونے  والا برازیلین باڈی بلڈر اور ٹک ٹاک اسٹار 55 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے ولادیر سیگاتو ایک مشہور باڈی بلڈر اور ٹک اسٹار تھے ،چھ سال قبل  انہیں ڈاکٹروں کی جانب سے   جان لیوا تیل سینتھول کے انجیکشن لگانے سے منع کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق فالج اور انفیکشن کے خطرے کے باوجود انہوں نے کئی سالوں سے سینتھول کے انجیکشن کا استعمال جاری رکھا تاکہ وہ اپنے مسلز کو بڑھاسکے اور خوبصورت نظر آسکے۔

ولادیرسیگاتو کو گزشتہ روز سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں بعد ازاں ان کی موت ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق ولادیر سیگاتو کہا کرتے تھے  وہ ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر  اور سپر ہیرو دی ہلک کی باڈی سے متاثر ہیں اور وہ ان کی طرح اپنی باڈی بنانے میں کامیاب بھی ہوگئے تھے اور اسے وجہ سے وہ 'برازیلین ہلک' کے نام سے مشہور  تھے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے باوجود سیگاتو  نے اپنا آخری وقت تنہائی میں ہی گزارا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے باڈی بلڈرز اپنے جسم کو جلد بڑھانے کیلئے سینتھول انجیکشن کا انتخاب کرتے ہیں لیکن بعد ازاں یہ خطرات کا باعث بنتا ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں