انسٹاگرام کے سربراہ نے اہم فیصلہ کرلیا

3 Aug, 2022 | 01:31 PM

ویب ڈیسک : انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا ہے کہ ایپ میں کی جانے والی حالیہ تبدیلیوں کے سبب ہونے والی تنقید کے بعد بڑی تبدیلیاں متعارف کرائے جانے کا عمل روکا جا رہا ہے۔  

انسٹاگرام کے سربراہ موسیری نے بتایا کہ کس طرح کمپنی انسٹاگرام کے آئندہ لائحہ عمل کو طے کرنے کے لیے دوبارہ اکٹھا ہونے جا رہی ہے۔انہوں نے  مزید کہا کہ اگر ہم ناکام نہیں ہو رہے ہوتے تو ہم بڑا نہیں سوچ رہے ہوتے۔ لیکن اب ہمیں بالکل ایک قدم پیچھے ہٹ کر دوبارہ اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے اور جب ہم بہت کچھ سیکھ چکے ہوتے ہیں تو ہم کچھ نئے یا پُرانے خیالات کے ساتھ واپس آتے ہیں، لہٰذا ہم اس پر کام کرنے جا رہے ہیں۔

ایڈم موسیری کی جانب سے یہ انٹرویو متعدد صارفین کی جانب سے انسٹاگرام کے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صارفین نے شکایت کی ہے کہ کمپنی ایپ کی توجہ تصاویر سے زیادہ ویڈیو کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔

صارفین کی شکایات کا جواب دیتے ہوئے موسیری نے ایک ٹوئٹر ویڈیو پیغام میں کہا کہ انسٹاگرام کی توجہ جب وقت کے ساتھ زیادہ ویڈیو کی جانب مرکوز ہورہی تھی، اس وقت بھی تصاویر کے لیے اس کی سپورٹ جاری تھی۔

مزیدخبریں