سام سنگ ایس 23 میں کونسے حیران کن فیچرز متعارف کرانے جا رہا ہے ؟

3 Aug, 2022 | 01:13 PM

ویب ڈیسک : جنوبی کورین کمپنی ’ سام سنگ‘ اپنے گلیکسی سیریز کے نئے فون میں پہلی بار 200 میگا پکسل کا کیمرا متعارف کرائے گی، ساتھ ہی نئے فون میں نئی ٹیکنالوجیز بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ نے آفیشل طور پر ایس 23 کو پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم امکان ہے کہ اسے 2023 کے آغاز میں متعارف کرایا جائے گا۔کمپنی نے گلیکسی ایس 22 کو رواں برس فروری میں پیش کیا تھا جس میں کمپنی نے 108 میگا پکسل کیمرا دیا تھا۔ جسے ایپل کے آئی فون 13 کے ٹکر کا فون قرار دیا گیا تھا۔

اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ کمپنی ’گلیکسی ایس 23‘ میں پہلی بار 200 میگا پکسل بیک کیمرا دے گی اور مذکورہ فون ایپل کے آئی فون 14 کے ٹکر کا ہوگا، جس میں ممکنہ طور پر 64 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا۔رپورٹ  کے مطابق سام سنگ جہاں فون میں 200 میگا پکسل کا کیمرا دے گا، وہیں کمپنی اپڈیٹ ٹیکنالوجی کا کیمرا سینسر بھی متعارف کرائے گی۔

مزیدخبریں