ٹول ٹیکس میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز کا بڑا اعلان

3 Aug, 2022 | 12:57 PM

ویب ڈٖیسک : ٹرانسپورٹرز کی جانب سے  انکم، ٹوکن، ٹول ٹیکس میں اضافے کو  نامنظورکر دیا گیا، دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک سیٹ پر 3 سو روپے سے بڑھا کر 4 ہزار اور 8 ہزار روپے ٹیکس عائد کر دیا۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے  پبلک ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے، پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں روٹ کے نظام کو دیگر صوبوں کی طرح رائج کیا جائے، ٹریفک وارڈنز اور موٹروے پولیس کو ناجائز چالانوں سے روکا جائے۔ ٹرانسپورٹرز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال ہو گی، کسی بھی ٹیکسی کو لاہور سے نہیں نکلنے دیا جائے گا۔

مزیدخبریں