پہلوانوں کیلئے خوشخبری، منٹو پارک کا تاریخی اکھاڑا بحال

3 Aug, 2022 | 11:23 AM

(حافظ شہباز علی) منٹو پارک کا تاریخی اکھاڑا بحال ہوگیا، نوجوان پہلوانوں نے اکھاڑے میں ٹریننگ شروع کردی۔ 
شہر کے پہلوانوں کیلئےخوشخبری آگئی، منٹو پارک کا تاریخی اکھاڑا آباد ہوگیا،  اکھاڑے میں رستم پاک و ہند بشیر بھولا بھالا نوجوان پہلوانوں کو ٹریننگ کروارہے ہیں، منٹو پارک کے اکھاڑے میں اندرون شہر کے بچے بڑی تعداد میں زور کرنے آرہے ہیں۔

لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے اکھاڑے کا دورہ کرکے ننھے اور نوجوانوں پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کی، نوجوان ریسلر مصطفے پہلوان نے بھی اکھاڑے میں جشن آزادی دنگل کیلئے ٹریننگ کا آغاز کیا۔

صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ فن پہلوانی کو بام عروج پر پہنچایا جائے۔ رستم پاک و ہند بشیر بھولا بھالا کا کہنا تھا کہ نوجوان پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر لمحہ حاضر ہوں ۔
 

مزیدخبریں