ٹافیاں کھانے کے شوقین افراد کیلئے لاکھوں ڈالر کمانے کا موقع

3 Aug, 2022 | 11:57 AM

ویب ڈیسک : ٹافیاں کھانے کے شوقین افراد کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی ملازمتیں چھوڑ کر اپنی توجہ Candy Funhouse سے پیسے کمانے پر لگائے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین کمپنی نے ٹافیاں کھانے کے شوقین افراد کیلئے لاکھوں روپے کمانے کا بہترین موقع فراہم کردیا۔جو صرف ٹافیاں کھانے پر سالانہ ایک لاکھ ڈالر تنخواہ دے گی۔کینڈین کمپنی کی جانب سے لنکڈ ان پر ایک اشتہار اپ لوڈ کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو ایک چیف کینڈی آفیسر کی تلاش ہے، جس کا کام ٹافیاں کھا کر چیک کرنا ہوگا اور بورڈ میٹنگ کو صدارت کرنا ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ آفیسر کو ایک لاکھ کینیڈین ڈالر ( جو کہ پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 85 لاکھ سے زائد بنتی ہے) کی تنخواہ دی جائے گی۔اشتہار میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس ملازمت کیلئے پانچ سال کی عمر کے بچے بھی والدین کی اجازت کے بعد اپلائی کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں