اہم خبر ؛سی این جی اب نہیں ملے گی

3 Aug, 2022 | 11:13 AM

ویب ڈیسک: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں تین دن کے لیے سی این جی پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ 5 اگست صبح 8 سے 8 اگست صبح 8 بجے تک سی این جی پمپس بند ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا تھا کہ ملک کی سی این جی انڈسٹری زوال کا شکار ہے، سندھ اور پنجاب میں سی این جی اب پیٹرول سے ڈیڑھ فیصد زیادہ مہنگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 3300 سی این جی اسٹیشنز میں سے ایک ہزار بند ہوچکے ہیں، سندھ میں 300 سے زائد سی این جی اسٹیشنز بند پڑے ہیں۔


 

مزیدخبریں