ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان: چین نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا

Nancy Pelosi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کرلیا۔

گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی چین کی جانب سے سخت انتباہ کے باوجود تائیوان پہنچیں۔ اس کے بعد وہ جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گی۔ چین نے متعدد بار خبردار کیا تھا کہ امریکی اسپیکرکا دورہ تائیوان چین کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہوگا۔

چین کا کہنا تھا کہ نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھےگی، چین اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت کےدفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا، امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا باعث بنےگا۔

اب نینسی پلوسی کے تائیون پہنچنے کے بعد چین کی وزارت خارجہ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتباہ کے باوجود نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد چینی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر نکولس برنز کو طلب کرلیا۔

چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیرخارجہ نے پلوسی کے دورے پر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ امریکی اقدام جارحانہ نوعیت کا ہےجس کےانتہائی سنجیدہ نتائج ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق چینی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی اقدام پر چین خاموش نہیں رہے گا۔