اداکار عمران اشرف کی اہلیہ نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

3 Aug, 2021 | 11:32 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اپنی منفرد اداکاری کے ذریعے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا، اداکار کی اہلیہ اداکارہ  کرن اشفاق نے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسڑی کے معروف اداکار اور حال ہی میں ختم ہونے مقبول ڈرامہ' رقص بسمل' کے موسیٰ (عمران اشرف) کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیاجارہا ہے، عمران اشرف کے بعد ان کی اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق نے ایک سوال وجواب کا سیشن رکھا جس میں ان سے شوبز میں واپسی کا سوال کیا گیا جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ جلدی ہی ڈرامہ انڈسٹری میں واپس آئیں گی۔

اس سیشن میں اداکار عمران اشرف اور ان کی اہلیہ سے صارفین نے دلچسپ سوالات کئے،ایک صارف نے کرن اشفاق سے پوچھا کہ آپ نے محض ایک ڈرامہ خسارا میں کام کرنے کے بعد اداکاری کیوں چھوڑ دی؟ جواب میں کرن اشفاق کا کہناتھا کہ ڈرامے کے دوران میری شادی ہوگئی تھی، اللہ نے اتنا کرم کیا کہ بیٹا بھی آگیا۔

انہوں نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کام دوبارہ شروع کررہی ہوں۔

ایک اور صارف نے سوال کیا کہ آپ دونوں کی محبت کی شادی تھی یا ارینج، اور کتنے سال کی محبت تھی؟ کرن نے جواب دیا کہ محبت تھی کا کیا مطلب ہے، محبت میری آخری سانس تک رہے گی۔

مزیدخبریں