(زاہد چوہدری)پولیو کے خلاف مہم کے باعث شہر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا ، ڈینگی سرویلنس کا 90 فیصد عملہ پولیو مہم پر مامور کرنے سے ڈینگی کے سر اٹھانے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں پولیو کے خلاف چلنے والی حالیہ مہم پر ڈینگی سرویلنس کا عملہ بھی مامور کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق شہر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لئے ان ڈور سرویلنس پر 28 سو ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں،اب ڈینگی سرویلنس کا 90 فیصد عملہ پولیو کے خلاف مہم پر مامور کیا گیا ہے ۔ اس صورتحال کی وجہ سے حالیہ بارشوں کے دوران شہر میں ڈینگی مچھروں کی افزائش کو روکنے کا عمل تعطل سے دوچار ہے جس سے ڈینگی کے پھیلنےکا خدشہ ہے ۔
لاہور میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ،اہم وجہ سامنے آ گئی
3 Aug, 2021 | 10:34 PM