(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف گلوکار اور موسیقار' ہنی سنگھ' کی اہلیہ شالینی تالوار نے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہنی سنگھ کی اہلیہ نے پروٹیکشن آف ویمن فرام ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ کے تحت نئی دہلی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے، عدالت میں ان کے وکلا پیش ہوئے اور درخواست جمع کروائی، عدالت نے ہنی سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 28 اگست کو جواب بھی طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ سال 2014 میں پروگرام را سٹار میں اپنی اہلیہ کو متعارف کروایا تھا، جس پر سب حیران تھے کہ انھوں نے بالی ووڈ میں بڑے پروجیکٹس سے قبل ہی شادی کرلی تھی۔