کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کے خواہشمندافراد کے لئے خوشخبری

3 Aug, 2021 | 08:00 PM

Imran Fayyaz

(رضوان نقوی)سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر ایکشن ،نادرا میگا سنٹرمیں کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کا عمل تیز ،نادرا نے کرونا ویکسینیشن سنٹر کے اجراء کیلئے میگا سنٹر میں موبائل وین کھڑی کردی ،دو دن میں اڑھائی ہزار لاہوریوں کو سرٹیفکیٹ جاری کردیئے گئے۔
 شملہ پہاڑی نادرا میگا سنٹر کے اندر خواتین اور بزرگ افراد کو کورونا سرٹیفکیٹ کے اجراء کیلئے خصوصی انتظامات کردیئے گئے ہیں-میگا سنٹر میں موبائل وین کے ذریعے بھی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کئے جارہے ہیں۔ نادراحکام کے مطابق دو روز میں 25سو سے زائد شہریوں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے-نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہری گھر بیٹھے 100 روپے آن لائن فیس ادا کرکے سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

نادرا میگا سنٹر آنے والے شہریوں نے کہا کہ وہ آن لائن فیس ادائیگی کی سمجھ نہ آنے کے سبب نادرا سنٹر آئے ہیں۔نادرا میگا سنٹر آنے والے شہریوں نے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کیلئے کئے گئے انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چند ہی منٹ میں سرٹیفکیٹ کا اجراء کردیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں