موج مستیاں کرتے جنت مرزا کی نئی ویڈیو وائرل

3 Aug, 2021 | 06:47 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹاک ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں،  ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی جو دیکھتے ہی خوب وائرل ہوگئی، جنت مرزا کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیاجارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے، سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی فیصل آباد کی سٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ کی بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، ٹک ٹاک سٹار اپنی تصاویر اورویڈیوز مداحوں نے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو  پوسٹ کی، ویڈیو کے کیپشن میں جگہ کا نام بھی لکھا،جنت مرزا نے لکھا کہ کوئی مجھے واپس سکردو چھوڑ آئے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنت مرزا کو سکردو میں گزاری چھٹیوں اور سیر سپاٹوں کی یاد ستانے لگی،ویڈیو میں وہ صحرا میں سواری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 16 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

مزیدخبریں