کوروناویکسین لگوانے والے بھی بھارتی ویرینٹ کا شکار، تہلکہ خیز انکشافات

3 Aug, 2021 | 06:09 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(زاہد چودھری)خبردار ،کوروناویکسین لگوانے والے بھی بھارتی ویرئینٹ میں مبتلاہونےلگے،چینی ویکسین سائنو ویک لگوانےوالوں کوبھی کورونالاحق ہونےکےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق مہلک وبائی مرض سے بچاؤ کے لئے کوروناویکسین لگوانے والے بھی بھارتی ویرینٹ میں مبتلاہونےلگے،چینی ویکسین لگوانےوالوں کوبھارتی وائرس لاحق ہونےکی شرح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ چینی ویکسین سائنو ویک لگوانےوالوں کوبھی کورونالاحق ہونےکےکیسزرپورٹ ہوئے،طبی ماہرین کا ویکسین لگوانےوالوں کوبھی حالیہ لہرسےبچاو  کے لئےاحتیاط کامشورہ دیا۔

پروفیسر تنویر السلام کا کہناتھا کہ ویکسین لگوانےوالےبھی خصوصی احتیاط کریں،ویکسین لگوانے والوں کو کورونا ہونے پر خطرہ کم ہوتا ہے،تعلیمی ادارےکھلنےسےکورونا پھیلنے کا خدشہ ہے،تعلیم ضروری لیکن زندگی زیادہ قیمتی ہے، ویکسین لگوانےوالے کو کورونا ہونے پر خطرہ کم ہوتا ہے،حکومت 14 سال کی عمر کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگائے۔

دوسری جانب چین میں بھارتی ویرینٹ کےبڑھتےکیسزکےبعد بڑےپیمانےپرکوروناٹیسٹنگ شروع کردی گئی،ووہان شہرکے1 کروڑ10 لاکھ شہریوں کی ٹیسٹنگ کی جائےگی۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس کاآغازبھی ووہان شہرسےہواتھا وائرس کاپھیلاؤ روکنےکےلئےدارالحکومت بیجنگ میں سیاحوں کاداخلہ بھی بندکردیاگیا۔

مزیدخبریں