(ویب ڈیسک)ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، گزشتہ روز ملک بھر میں 10 لاکھ 72 ہزار 342 افراد کو کورونا ویکسینز لگائی گئیں، اسد عمر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے ہم نے یومیہ ایک ملین ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف حکومتی پالیسیوں پر سخت کے ساتھ عمل کرایا جارہا ہے، مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کرنے پر اسد عمر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے ہم نے یومیہ ایک ملین ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا، این سی اوسی ملک بھر میں اب تک 3 کروڑ 19 لاکھ 29 ہزار 581 افراد کو کورونا ویکسینز لگائی جا چکی ہیں،پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کرانے والوں کی یومیہ تعداد10لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی ہے ہم نے یومیہ ایک ملین ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا، گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار ویکسین لگائی گئیں، وفاقی اداروں کے تعاون کی وجہ سے ریکارڈ ویکسینیشن ہورہی ہے۔
این سی او سی کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 75 ہزار 373 تک پہنچ چکی، ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 375 ہوگئی،ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 277 ہوگئی،کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہوگئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سندھ میں 36، پنجاب میں 16 اور خیبر پختونخو میں 9 مریض دم توڑ گئے، این سی او سی اسلام آباد میں 1 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 کورونا کے مریض جان بحق ہوچکے،ملک بھر میں 639 ہسپتالوں میں 3 ہزار 383 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔