(اکمل سومرو)سنگل نیشنل کریکولم کی کتابیں مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ، ٹیکسٹ بک بورڈ نے پہلی سے پانچویں جماعت تک کی کتابوں کی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکساں نصاب کی کتابوں کی قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں،سنگل نیشنل کریکولم کی کتابیں مارکیٹ میں فروخت کرنے کے لئے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے قیمتیں متعین کر دی ہیں،مقررہ قیمت سے ہٹ کر مہنگی کتابیں بیچنے والے پبلشرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پری ون جماعت کی کتابوں کے سیٹ کی قیمت 371 روپے مقرر کر دی ہیں، پہلی جماعت کی کتابوں کے سیٹ کی قیمت 365 اور دوسری جماعت کی 384 روپے قیمت مقرر کر دی ہے تیسری جماعت کی کتابیں 429 روپے، چوتھی جماعتوں کی کتابوں کے سیٹ کی قیمت 530 روپے پانچویں جماعت کی کتابوں کے سیٹ کی قیمت 559 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
ٹیکسٹ بک بورڈ کی صوبے بھر کے تمام پبلشرز کو مقرر کردہ قیمتوں پر کتابیں فروخت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ بورڈ حکام کے مطابق مہنگی کتابیں فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔