ڈی سی لاہور کا دکانداروں کو تین دن کا الٹی میٹم  

3 Aug, 2021 | 05:16 PM

Imran Fayyaz

(راؤ دلشاد)این سی او سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کےلیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے کمر کس لی، دکانداروں کو ویکسینیشن کےلیےتین دن کا الٹی میٹم، ویکسین نہ کرانے والے دکاندار کاروبار نہیں کر سکیں گے ۔

  تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ تین روز بعد دکانوں کی چیکنگ کرینگے اور ویکسینیشن نہ ہونے پر کارروائی ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر کا مقابلہ کرنے کےلیے تمام مکاتب فکر کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔ این سی او سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹس کی بندش سمیت تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہوگا۔

 واضح رہے کہ کورونا کے وار جاری ہیں اور  ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کےدوران  کوروناوائرس سےمزید 67 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ملک بھر میں کوروناکےباعث اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہو گئی۔

این سی او سی  کےاعدادو شمارکےمطابق    ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کےدوران  کوروناوائرس سےمزید 67 افراد جان کی بازی ہارگئے  جبکہ24گھنٹوں  میں3ہزار 582 کورونا کیسزرپورٹ ہوئے۔ کوروناکیسز کی مجموعی تعداد10لاکھ 43 ہزار277ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں49 ہزار 798 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔  مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد رہی۔


 

مزیدخبریں