ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر انجمن تاجران نےہفتے کے روز کاروبار کی  بندش کی مخالفت کر دی

صدر انجمن تاجران نےہفتے کے روز کاروبار کی  بندش کی مخالفت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)صدر انجمن تاجران ہال روڑ بابر محمود کی زیر صدارت موجودہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس صدر ہال روڑ انجمن تاجران بابر محمود نے موجودہ صورتحال میں ہفتہ کے روز کاروباری بندش کی مخالفت کردی جبکہ دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔
صدر انجمن تاجران ہال روڑ بابر محمود نے کہاکہ تاجربرادری نے کمشنر لاہور اور سی سی پی او لاہور کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے بھرپور تعاون کیا۔رات آٹھ بجے تک دکانوں کا وقت بے شک مستقل کردیا جائے لیکن پورا ایک دن کاروباری بندش قبول نہیں. انہوں نے کہا کہ مارکیٹس میں ویکسینیشن سینٹرز بنا دئیے جائیں تو زیادہ موثر نتائج نکلیں گے۔کورونا وبا کے دوران سب سے زیادہ تاجر برادری کو نقصان ہوا ہے،آئی ایم ایف کورونا وبا سے نمٹنے کےلیے پاکستان کو دوارب 80 کروڑ ڈالر دے رہاہے۔
حکومت کو آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم سے چھوٹے تاجروں کی سپورٹ کرنی چاہیے، کورونا وبا سے چھوٹے تاجروں کا کوئی پرسان حال نہیں، تاجروں کو بلاسود قرض دینا چاہیے.ہنگامی اجلاس میں سلیم بھٹی، معظم علی خان، عامر بھنڈرعامر اعوان، محمد اعظم، زیشان خالد، عادل حفیظ، شانی جٹ، فیصل ملک، حاجی راشد، ملک عدنان سمیت دیگر بھی موجودتھے۔