ہال روڈ پر موبائل سٹالز لگانے والوں کی شامت آ گئی

3 Aug, 2021 | 04:39 PM

Imran Fayyaz

(راؤ دلشاد)میٹروپولیٹن کارپوریشن کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، ہال روڈ پر ایم او ریگولیشن نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کر دیا جس پر پھڑیوں اور موبائل سٹالز ہولڈرز کی دوڑیں لگ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران 35سٹالز اور 15ریڑھیاں قبضے میں لے لی گئیں ۔چیف ریگولیشن آفیسر عثمان لیاقت بھدر نے کہاکہ ہال روڈ پر ایک غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکدار کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔ اس موقع پر کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والوں میں ماسک تقسیم کئے گئے ۔

دس مالکان کے خلاف متعلقہ تھانے میں استغاثہ جمع کروا دیا گیا جبکہ تجاوزات کا تین ٹرک سامان قبضے میں لیکر سٹور  میں جمع کروا دیا۔کمشنر لاہور کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

مزیدخبریں