سڑک پر لڑکی کے ہاتھوں پٹائی، قصور کس کا؟ سوشل میڈیا پر بحث

3 Aug, 2021 | 04:09 PM

ویب ڈیسک: پرہجوم سڑک پار کرنے والی لڑکی ایک دم سے گاڑی کے سامنے آگئی، ڈرائیور نے گاڑی روک بھی لی، مگرلڑکی نے ڈرا دینے کا الزام لگا کر ڈرائیور کو گاڑی سے باہر گھسیٹ کر تھپڑ مار دیئے۔
بھارت کے شہر لکھنو میں ہونے والا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے صارفین کا خیال ہے کہ گاڑی جب لگی نہیں تو ڈرائیور کی پٹائی کرکے لڑکی نے زیادتی کی لہذا اس کو گرفتار کیا جانا چاہیے جبکہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ لڑکی کا موقف درست ہے وہ کچلے جانے سے بال بال بچی لیکن فوٹیج کو دیکھا جائے تو  معاملہ کچھ اور ہی کہانی بیان کررہا ہے۔ لڑکی کی شناخت پر یادرشنی یادیو کے نام سے ہوئی ہے جو پیدل ہی اودھ جارہی تھی۔

پریا کے حمایت میں بھی کچھ افراد اس وقت سامنے آگئے اور ڈرائیور سے مار پیٹ کی، تاہم اس وقت کرشنا گڑھ  پولیس نے تین افراد کے خلاف امن وامان میں خلل ڈالنے کی رپورٹ درج کرلی ہے جبکہ اے ڈی سی پی سنٹرل چرن جیو سنہا کے مطابق معاملے کی تفتیش جاری ہے اور قصوروار کا تعین ہونے پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں