بھٹی میں گرکرجاں بحق ہونےکاواقعہ،سٹیل ملز کامالک فرار ہونے میں کامیاب

3 Aug, 2021 | 04:00 PM

Ibrar Ahmad

وقاص احمد: مناواں میں مزدورکےلوہےکی بھٹی میں گرکرجاں بحق ہونےکاواقعہ  ، پولیس کےتاخیری حربے نے کیس کی تحقیقات کومتاثرکردیا،مقدمےمیں نامزدسٹیل مل کامالک شاہدبیرون ملک فرارہوگیاجبکہ سٹیل مل میں ناقص انتظامات کاذمہ دارمنیجرعلیم نےعبوری ضمانت کروالی۔

 تفصیلات کے مطابق  مناواں میں مزدورکےلوہےکی بھٹی میں گرکرجاں بحق ہونےکاواقعہ ، پولیس کےتاخیری حربے کی وجہ سے کیس  متاثر ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمےمیں نامزدسٹیل مل کامالک شاہدبیرون ملک فرارہوگیا جبکہ سٹیل ملز میں ناقص انتظامات کاذمہ دارمنیجرعلیم نےعبوری ضمانت کروالی۔ادھر ایس ایچ اوسلیم شوکت کےخلاف انکوائری میں بھی پیشرفت نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدورکےورثاکودباؤڈال کر صلح کے لیے راضی کیاجارہاہے،ورثا کا کہنا تھا کے ہماری کچھ مجبوریاں ہیں جس کی وجہ سے صلح کی بات کر رہے ہیں،پولیس کےتاخیرحربوں کی وجہ سےواقعےکےذمہ داروں کوریلیف ملا، وزیراعلیٰ پنجاب نےسٹیل مل میں مزدورکےجاں بحق ہونےکانوٹس لےرکھاہے۔
 

مزیدخبریں