سٹی 42: محکمہ ماحولیات نے جشن آزادی کلین اینڈ گرین شجرکاری مہم کا آغاز کردیا,عوامی شکایات سننے کے لیے بدھ کے روز کھلی کچہری لگا ئی جائے گی ، محکمہ ماحولیات نے ماحولیات سےمتعلق آگاہی کیلئےنصاب میں مضمون شامل کرنے کیلئے وزیر اعظم کو خط ارسال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے، صوبائی وزیر باو رضوان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت تمام اقدامات یقینی بنا رہی ہے ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئےشجرکاری انتہائی ضروری ہے،جشن آزادی کی مناسبت سے پنجاب بھر میں پودے لگائے جائیں گے
دوسری جانب محکمہ ماحولیات نے آلودگی کے مسائل سے نمنٹے کے لیے ماحولیات کو نصاب کا حصہ بنانے کی تجویز دی ہے،ماحولیات متعلق تعلیمی اداروں میں آگاہی کے لیے اور نصاب کا حصہ بنانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو خط ارسال کردیا ۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ رواں برس سموگ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی، محکمہ ماحولیات کھلی کچہری لگا کر عوام الناس کی شکایات سنے گا۔