سٹی 42: ہنجروال کے علاقےسے4لڑ کیوں کے پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے کا واقعہ ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اوسے رپورٹ طلب لی ۔
ہنجروال کے علاقےسے4لڑ کیوں کےاسرار طور پر لاپتہ ہونے کا واقعہ ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اوسے رپورٹ طلب لی ،لڑکیوں کی جلدبازیابی کی ہدایات،وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی بازیابی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،لڑکیوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے پولیس اقدام اٹھائے۔
ہنجروال پولیس کا کہنا ہے کہ شہری عرفان کی مدعیت میں اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ پڑوسی اکرم کی بیٹی 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ اورنج لائن ٹرین میں سفر کی نیت سے گھر سے نکلیں، جو دو روز گزرنے کے بعدبھی گھر نہ لوٹیں۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی او غلام محمود ڈوگر سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کا جلد سراغ لگانے کا بھی حکم دیا ہے ۔بچیوں کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں اور کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔