کورونا کی چوتھی لہر، لاہور کے 13 علاقے حساس قرار

3 Aug, 2021 | 12:22 PM

Sughra Afzal

(کومل اسلم)  کورونا کے مریضوں میں تشویشناک اضافہ،ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے 13 علاقے حساس قرار دے دیئے، جوہر ٹاؤن ایل بلاک میں انتظامیہ کی نااہلی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور  میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت کے باعث کچھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے تاکہ کیسز کی شرح میں اضافے پر قابو پایا جا سکے، لیکن سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود کچھ علاقوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کروایا جا سکا، سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کے باوجود کسی بھی علاقے میں نہ تو پولیس چیکنگ پر مامور ہے اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے کسی کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے کورونا کی چوتھی لہر  کے باعث پھر سے پابندیاں لگا دیں، این سی او سی نے نئی پابندیوں کا اطلاق بھی کر دیا، ہفتے میں اب 2 روز کاروبار بند رہے گا، مارکیٹوں اور بازاروں کے اوقات رات 10 بجے سے کم کر کے 8 بجے تک کر دیئے گئے، دفاتر میں ملازمین کی حاضری دوبارہ 50 فیصد کر دی گئی،  پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلے گا لیکن 50 فیصد گنجائش کے ساتھ ،ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ مکمل بند ، رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی،  ٹیک اوے کی سہولت 24 گھنٹے رہے گی۔

واضح رہے کہ   ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کےدوران  کوروناوائرس سےمزید 67 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ملک بھر میں کوروناکےباعث اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہو گئی۔اب  تک  کوروناکےباعث23 ہزار 529 موت کے منہ میں جاچک ہیں جبکہ  10لاکھ 43 ہزار277 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں