13 سال سے کم عمر بچوں کیلئے فیس بک کا اہم قدم

3 Aug, 2021 | 12:19 PM

ویب ڈیسک: فیس بک نے 13سال سےکم عمرکے صارفین کاپتہ لگانے کے مصنوعی ذہانت کےاستعمال کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کےمطابق فیس بک اور انسٹاگرام 13 سال سے کم عمر کے لوگوں کے لیے نہیں بنائے گئے تھے، لہذا کمپنی اب کم عمر صارفین کو سائن اپ کرنے سے روکنے کے لیے نئے طریقے بنا رہی ہے۔فیس بک نے کہا ہے کہ وہ 13 سال سے کم عمر کے صارفین کو اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ نہ بولنے پر راضی کرنے کے طریقے تلاش کر رہا ہے، جس کے تحت مصنوعی ذہانت  ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جائے گا۔فیس بک استعمال کنندگان کی عمر جاننے کے لئے آپریٹنگ سسٹم (او ایس) فراہم کرنے والوں ، انٹرنیٹ براؤزرز اور دیگر فراہم کنندگان کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے ۔ فیس بک حکام کے مطابق سرکاری آئی ڈی تک رسائی اس لحاظ سے مختلف ہوتی ہے کہ آپ دنیا میں کہاں رہتے ہیں، جیسا کہ آئی ڈی میں موجود معلومات جیسے سالگرہ، لوکیشن، کس طرح کے پوسٹ لائک کیے جارہے ہیں، کس عمر کے لوگوں سے دوستانہ ہے اور کون سی پوسٹ شیئر کی جارہی ہے۔ درحقیقت شناختی رسائی کی کمی دنیا بھر میں غیر محفوظ کمیونٹیز کو متاثر کرتی ہے خاص طور پر نوجوان خواتین کے لیے یہ سخت نقصان دہ ہے۔

مزیدخبریں