پولیس ملازمین کےسوشل میڈیا کےاستعمال سےمتعلق بڑا فیصلہ

3 Aug, 2021 | 12:19 PM

علی ساہی : پنجاب پولیس کےملازمین سوشل میڈیا کوذاتی حیثیت میں استعمال کرنےکی اجازت جبکہ سرکاری حیثیت میں استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی گئی

پنجاب پولیس کےملازمین سوشل میڈیا کوذاتی حیثیت میں استعمال کرنےکی اجازت جبکہ سرکاری حیثیت میں استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی گئی,پولیس ملازمین وردی میں تصویر،پولیس شناخت اورمحکمہ کے اثاثہ جات کی تصاویر استعمال نہیں کر سکیں  گے۔ملازمین کےسوشل میڈیاکے استعمال کی صوبائی ۔ریجنل اورضلعی لیول پرمانیٹرنگ کےلئے متعلقہ افسران کوذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔

 دوسری  جانب  تین پولیس اہلکاروں کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ ٹک ٹاک پر راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل عادل حسین، کانسٹیبل حمزہ اور کانسٹیبل رضوان کو معطل کردیا۔ اہلکار تھانہ آر اے بازار میں تعینات تھے اور انہوں نے موبائل میں بیٹھ کر اسلحے کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ویڈیو بناکر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنا پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے، اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں