ایک کبوتر ۔ صرف ایک کبوتر نے پورے بھارت کو پھر حواس باختہ کردیا 

3 Aug, 2021 | 11:58 AM

Suhail Ahmad

ویب ڈیسک: بھارت میں پھر ایک کبوتر نے پورے ملک کی انٹیلی جنس اور پولیس کی دوڑیں لگوادیں ۔ اور الزام پھر وہی پرانا  ہے کہ کبوتر پاکستان سے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے سرحدی ضلع بیکانیر میں پھر ایک مبینہ مشتبہ کبوتر کو  پکڑا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا میں بتایا جارہا ہے کہ یہ کبوتر پاکستان کی جانب سے اڑ کر آیا ہے ۔ ساتھ ہی اس کبوتر پر پاکستانی موبائل نمبر بھی لکھا ہوا ہے ۔ جس کو لے کر  بھارت بھر کے انٹلی جینس افسران بھی سرگرم ہوگئے ہیں ۔ ساتھ ہی کتوبر پر لکھے نمبروں کا مطلب بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اطلاعات کے مطابق یہ کبوتر پاکستان کی طرف سے اڑ کر ضلع کے مہاجن علاقہ میں آیا ۔ تیجانا کے پاس سات بی ایچ ایم میں مقامی لوگوں نے اس مشتبہ کبوتر کو پکڑ لیا ۔ جس کے بعد پولیس کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچی اور کبوتر کو اپنے قبضہ میں لے لیا ۔ کبوتر کے پنجے میں بھی ایک چھلا لگا ہے ، جس سے کچھ باندھ کر بھیجے جانے کا بھی شک ہے یادرہے اس سے پہلے بھی بھارت کئی دفعہ کبوتر اور کئی دفعہ طوطوں کو پکڑ کر اپنا عالمی سطح پر مذاق بنوا چکا ہے 

مزیدخبریں