ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

KPL
کیپشن: KPL
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( حافظ شہباز علی) کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کا افتتاحی میچ 6 اگست کو شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 مایہ ناز جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز اوورسیز واریئرز کی نمائندگی کریں گے، مظفرآباد ٹائیگرز کو سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان کی خدمات حاصل ہیں,ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا، تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19 میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

ڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان نے کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے اعلان کے موقع پراپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کشمیر میں عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس سے نہ صرف خطے میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ دنیا بھر میں یہ پیغام بھی جائے گا کہ یہ خطہ امن کا گہوارہ ہے۔تیمور خان نے مزید کہا کہ ہرشل گبز اور تلکارتنے دلشان کا کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینا نہایت خوش آئند ہے، غیر ملکی اسٹارز کی موجودگی میں کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ڈائریکٹر آپریشنز کا یہ بھی کہنا تھا مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی فلڈ لائٹس کی روشنیوں میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور یہ پلیٹ فارم نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے نہایت مناسب ثابت ہوگا، ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے، کشمیر پریمیئر لیگ کے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔ـ تمام میچز مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer