سٹی 42: لاہورکے150سےزائدسیکنڈری سکول ایجوکیٹرز گزشتہ 5سال سےکنٹریکٹ میں توسیع نےملنے پرخوارہو رہےہیں،پنجاب ٹیچریونین کا مزید کہناہے کہ اساتذہ کی تنخواہیں بند ہوئیں تو ایجوکیشن کمپلیکس پر احتجاج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 5سال سے لاہورکے150سےزائدسیکنڈری سکول ایجوکیٹرزکےکنٹریکٹ میں توسیع نہ ملنے پر خوار ہورہے ہیں ، ان اساتذہ کو 2016میں5سالہ کنٹریکٹ پربھرتی کیا گیا تھا جواپریل،جولائی میں ختم ہوچکا، پنجاب ٹیچریونین کے مطابق کنٹریکٹ میں توسیع نہ ملنےپرخواتین اساتذہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں،اساتذہ کےنام سےکنٹریکٹ میں توسیع کے آرڈرز جاری کئےجائیں، اگر 5اگست سےقبل احکامات جاری نہ ہوئے تو 150 اساتذہ کی تنخواہیں بند ہو جائیں گی۔ پنجاب ٹیچریونین کا مزید کہناہے کہ اساتذہ کی تنخواہیں بند ہوئیں تو ایجوکیشن کمپلیکس پر احتجاج کیا جائے گا۔ اکاؤنٹس آفیسرزکاڈی ای اوسیکنڈری کےجنرل توسیع کا آرڈر قبول کرنے سے بھی انکار کردیا۔