سعودی عرب سے 19 پاکستانی قیدیوں کی رہائی، لاہور پہنچ گئے

3 Aug, 2021 | 09:42 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: سعودی عرب سے رہا ہونیوالے19 قیدیوں کولاہور پہنچا دیا گیا, ایئرپورٹ پرقیدیوں  کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
 تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ر ہائی پانیوالے19 پاکستانیوں کو  پی آئی اے کی پرواز 9248 سے لاہور پہنچا دیا گیا، ذرائع  کے مطابق  ایئرپورٹ پرقیدیوں کا کورونا ٹیسٹ  کیے گئے ، کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونےپرقیدوں کوگھرجانے کی اجازت ہوگی، استقبال کیلئے لاہورایئر پورٹ پر اعجاز چودھری، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرمصطفی حیدر ،ریجنل ڈائریکٹراوورسیز پاکستانیز کمیشن سیدہ صبا فاطمہ بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں