شہرکےمختلف علاقوں میں طوفانی بارش،موسم خوشگوارہوگیا

3 Aug, 2021 | 03:17 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:شہرکےمختلف علاقوں میں طوفانی  بارش،موسم خوشگوارہوگیا، مون سون کا سپیل شہر میں  مزید بارش برسائے گا، محکمہ موسمیات کی جانب سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرادت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرکےمختلف علاقوں میں طوفانی  بارش ہوئی  جس سے موسم خوشگوار  ہوگیا، کوٹ لکھپت،گرین ٹاؤن،قائد اعظم انڈسٹریل ایریا،جوہرٹاؤن،فیصل ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،پنجاب یونیورسٹی ، ڈیفنس ،گلبرگ،لبرٹی ،کلمہ چوک ،فیروز پورروڈ، ایئرپورٹ،جوڑے پل،صدر کینٹ کے اطراف بارش ہوئی ، اقبال ٹاؤن،مال روڈ،ریگل چوک،سول سیکرٹریٹ ،کینال روڈ،غوث الاعظم روڈ،مزنگ،شاد باغ ، مصری شاہ،بادامی باغ ،ریلوے سٹیشن، دھرم پورہ،مغلپورہ،شالیمار،باغبانپورہ،گڑھی شاہو، فتح گڑھ،ہربنس پورہ،صحافی کالونی،جلوکےاطراف بارش

 محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سپیل شہر میں  مزید بارش برسائے گا، جبکہ  شہر کا  موجودہ درجہ حرارت 30 سینٹی  گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد اور ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر کے حساب سے چل رہی ، محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا کم سے کم درجہ حرادت 27 اور زیادہ زیادہ 34 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان  ہے  جبکہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے بیشتر مقامات پر بارش کا امکان  ہے۔فیکٹریوں اور وہیکل سے نکلنے والا آلودہ دھواں شہر کی فضا کو متاثر کررہا ، لاہور کا ایئر  کوالٹی انڈیکس 209 تک جاپہنچا۔

مزیدخبریں