ّ(عثمان علیم) نوسالہ کم عمرترین طالبہ نتالیہ نجم نے پیروڈیک ٹیبل اسمبل کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا۔ نتالیہ نجم کو سائنس میں بچپن ہی سے دلچسپی ہے جسکو چیلنج سمجھ کر چالیس روز میں ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
پاکستان کی ہونہار بچی نتالیہ نجم نے نوسال کی عمر میں پیروڈیک ٹیبل اسمبل کرکے نہ صرف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے بلکہ پوری دنیا کو ایک پازیٹو مسیج بھی دیا ہے۔ نو سالہ نتالیہ نجم فورتھ سٹینڈرڈ کی طالبہ ہے مگر پڑھائی کیساتھ اسکو سائنس اور جانوروں میں خاصی دلچسپی ہے ۔نتالیہ نے چالیس دن میں صرف تیس سے ساٹھ منٹ کی پریکٹس سے پیروڈیک ٹیبل یاد کرکے اسمبل کرنا سیکھ لیا۔ نتالیہ کا کہنا ہے کہ اسکو بلیوں سے بہت پیار ہے اسلئے اپنے والدین بلیاں لینے کے لئے اس نے پیروڈیک ٹیبل سیکھا اور ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
نتالیہ کی والدہ شینا کا کہنا ہےکہ نتالیہ بچپن سے ہونہار بچی ہے۔اس کے اندر کے ہنر کو سامنے لانے کے لئے ہم اسکو سمجھ کر چلتے ہیں ۔اور سب والدین کو چائیے کہ بچے کے ہنر کو سامنے لانے کے لئے ان کو بہتر سمجھیں۔ نتالیہ پڑھائی کے بعد اپنا زیادہ وقت اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ گزارنا پسند کرتی ہے اور مسقبل میں بائیو کیمسٹ بننا چاہتی ہے۔
نتالیہ اور اس کے والدین اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ بچوں کو کتابوں میں گھسانے کی بجائے انکی قابلیت کو سمجھ کر چلا جائے اور پھر کامیابی آپ کا مقدر ہو گی اور ایسے بچوں کو حکومتی سطح پر پذیرائی ملنی چاہیئے تاکہ اس طرح کےنام مزید سامنے آئیں۔