بیڑی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

3 Aug, 2020 | 06:54 PM

Malik Sultan Awan

(وقاص احمد) ماڈل ٹاؤن اور اسکے ملحقہ علاقوں میں اودھم مچانے والے بیڑی چور آخر کار ماڈل ٹاؤن سیکورٹی کے ہتھے چڑھ گئے، سیکورٹی گارڈز نے دونوں ملزمان کو سی بلاک سے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ 
پولیس کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاون، لیاقت آباد اور ٹائون سے سینکڑوں گاڑیوں کی بیٹریاں چوری ہوئیں۔ ملزمان نے ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ہی درجنوں گاڑیوں کی بیڑیاں نکال لی تھیں تاہم ملزمان پولیس کے ہاتھ نہیں آرہے تھے۔

سوموار کے روز ملزمان کو ماڈل ٹاؤن سیکورٹی گارڈز نے سی بلاک سے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سیکورٹی گارڈز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اوزار بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ملزمان شہری کی گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے بیٹری نکال رہے تھے۔

مزیدخبریں