سٹاک مارکیٹ سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

3 Aug, 2020 | 04:39 PM

Shazia Bashir

 (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر واضح طور پر کمی آتی جارہی ہے ,کورونا وائرس کے حملے بے اثر ہونے لگے، اموات اور متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ کمی ہوگئی جس پر حکومت پاکستان  نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے, تاہم دوسری جانب آ ج عید کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت اضافہ ہو گیاہے لیکن سٹاک مارکیٹ سے پاکستانیوں  کے لئے  اچھی خبر آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر عیدالاضحی کے موقع پر صرف پہلے اور دوسرے روز کی ہی چھٹی دی گئی تھی جس کے باعث آج کاروبار اور معمولات زندگی شروع ہو گئے ہیں،  انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز ہوا توڈ الر کی قیمت میں 52 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

 دوسری جانب آج سٹاک مارکیٹ میں کاروباری افراد کی چاندی ہوگئی ہے عید کے تیسرے روز 100 انڈیکس میں کمال کی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو  100 انڈیکس 39 ہزار 258 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں تیزی آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 555 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39 ہزار 814 کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

واضح رہے کہ  کورونا وائرس کے حملے بے اثر ہونے لگے، اموات اور متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ کمی ہوگئی،  ایکٹو کیسز صرف 25 ہزار 172 رہ گئے  گزشتہ 24 گھنٹے میں 11 ہزار 26 ٹیسٹ میں سے صرف 330 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

 

  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت   سندھ میں ایک لاکھ 21 ہزار 486، پنجاب 93 ہزار 197 اور خیبرپختونخوا میں 34 ہزار 223 مریض زیر علاج ہیں، اسلام آباد میں 15 ہزار 76 ، بلوچستان 11 ہزار 774، گلگت بلتستان 2180 اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2093 ہو گئی ہے، ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 تک پہنچ گئی۔

 

 

مزیدخبریں